الیکشن کمیشن، فریال تالپور نااہلی سے متعلق درخواست 25نومبر تک ملتوی

  الیکشن کمیشن، فریال تالپور نااہلی سے متعلق درخواست 25نومبر تک ملتوی

  



اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست 25نومبر تک ملتوی کر دی۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق درخواست(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

پر کیس کی سماعت ممبر کمیشن الطاف ابراہیم کی قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فریال تالپور نے اپنے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہیں کی۔ ممبر کمیشن مسماۃ ارشاد نے کہاکہ آپ نے ایک درخواست سپیکر سندھ اسمبلی کو دی تھی اس کا کیا بنا،اس کا کچھ نہیں ہوا۔ممبر کمیشن ارشا دقیصر نے کہاکہ ہمیں تو سپیکر سندھ اسمبلی کا لیٹر موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ درخواست خارج کر دی گئی ہے۔ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ لیٹر میں کہا گیا کہ فریال تالپور کا معاملہ ہائیکورٹ میں ہے اس لیے درخواست خارج کی گئی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہمیں ایسا کوئی لیٹر نہیں ملا۔ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ آپ یہ لیٹر وصول کر لیں اور ابتدائی دلائل اگلی سماعت پر دے دیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔فریال تالپور کے خلاف نا اہلی کے لیے درخواست ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے دائر کر رکھی ہے۔

فریال

مزید : ملتان صفحہ آخر