بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘ بھاری جرمانے

  بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘ بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں موسم گرما میں چوری کی بجلی سے اے سی استعمال کرنے والے15193افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر ریجن(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

بھر کی180آپریشن سب ڈویژنوں میں ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیموں نے ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے صارفین کی چیکنگ کا سلسلہ 28مئی سے شروع کیا جس میں 2نومبر 2019ء تک15193ایئرکنڈیشنرز استعمال کرنے والے افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں 2 کروڑ23لاکھ61ہزاریونٹس چوری کرنے پر40کروڑ52لاکھ33ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظا م 26آپریشن سب ڈویژنوں میں اے سی استعمال کرنے والے2087بجلی چوروں کو41لاکھ63ہزاریونٹس چوری کرنے پر8کروڑ42لاکھ روپے، ڈی جی خان سرکل میں 21سب ڈویژنوں میں 2214صارفین کو 28لاکھ38ہزاریونٹس چوری کرنے پر3کروڑ96لاکھ روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 13سب ڈویژنوں میں 1278افراد کو19 لاکھ 90ہزار یونٹس چوری کرنے پر3کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ، بہاولپور کی 28سب ڈویژنوں میں 1288صارفین کو23لاکھ79ہزاریونٹس چوری کرنے پر4کروڑ61لاکھ روپے جرمانہ، ساہیوال سرکل کی 21سب ڈویژنوں میں 1352بجلی چوروں کو20لاکھ22ہزاریونٹس چوری کرنے پر3کروڑ77لاکھ روپے جرمانہ،رحیم یار خان سرکل میں 2004بجلی چوروں کو23لاکھ یونٹس چوری کرنے پر4کروڑروپے جرمانہ، مظفرگڑھ کی 21سب ڈویژنوں میں 2015صارفین کو 30لاکھ57ہزاریونٹس چوری کرنے پر5 کروڑ14 لاکھ روپے جرمانہ، بہاولنگر کی 16سب ڈویژنوں میں 1150بجلی چوروں کو13لاکھ29ہزاریونٹس چوری کرنے پر2کروڑ62لاکھ روپے جرمانہ اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام 15 آپریشن سب ڈویژنوں میں 1805افراد کو بجلی چوری کرکے ایئر کنڈیشنرز چلاتے ہوئے پکڑا اور انہیں 22لاکھ76ہزاریونٹس چوری کرنے پر4کروڑ 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
جرمانے