اقوام کی زندگی میں تعلیم کا بنیادی کردار ‘ ذیشان اختر

      اقوام کی زندگی میں تعلیم کا بنیادی کردار ‘ ذیشان اختر

  



بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیرصوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ افراد اور اقوام کی زندگی میں تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیوں کہ تعلیم ہی وہ بنیادی چیز ہے جس کی وجہ سے افراد اقوام اپنے نصب(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

العین، معیشت ، تہذیب ، اخلاق و معاشرت کا اظہار کرتے ہیں،لیکن بدقسمتی سے ستر سال گزرنے کے بعد بھی ہم آج وہی کھڑے ہیں جہاں ہم ابتداءمیں کھڑے تھے ایسے وقت کا تقاضا ہے کہ نظام تعلیم کی اصلاح کی جائے اور اور ایک ایسا نظام و نصاب تعلیم بنایا جائے جو عصری ضروریات کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کے تقاضوں کو بھی پورا کرے وہ دارارقم سکول یزمان میں منعقدہ حفاظ قرآن کریم کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دار ارقم سکولز سسٹم کا طرہ امتیاز ہے کہ اس سسٹم میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ ناظرہ و حفظ قرآن پاک کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اور اس کا عملی مظاہرہ آج آپ کے سامنے ہے۔ڈائریکٹر سکولز عرفان انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کا یہاں آنا اور اس پنڈال کا سجنا ہی اس بات دلیل ہے کہ ہمارا سسٹم قرآن پاک کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔،آج دس خوش نصیب حفاظ کی دستار بندی اوراس کے ساتھ ساتھ پانچویں کلاس کے بچوں اور بچیوں نے عصری تعلیم کے ساتھ ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا ہے جس پر یہ طلباءاور ان کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں آخر میں مہمان خصوصی سید ذیشان اختر نے طلباءاور ان کے اساتذہ و والدین کو پھول پہنائے۔تقریب میں مولانا قاری عزیز الرحمن رحیمی، مولانا محمد شبیر احمد ، مولانا قاری محمد شفیق اور مولانا قاری عارف مستقیم ،چوہدری عرفان اسلم،عارف عاصم و دیگر نے شرکت کیں۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر