ہڑتال ‘ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر ہونیکا حکم

ہڑتال ‘ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر ہونیکا حکم

  



ملتان (وقا ئع نگار) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں ہڑتال پر گئے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

بصورت دیگر انہیں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ پروگرام سے ڈراپ کردیا جائے گا۔اس سلسلے میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی)نے نوٹس جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختون نخواہ کے محکمہ صحت نے سی پی ایس پی کو آگاہ کیا ہے کہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی(پی جی ٹی)گذشتہ ایک ماہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔جبکہ نیشنل ریذیڈنسی پروگرام کے تحت انکی ٹریننگ پروگرام میں شرکت لازمی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہڑتالی پی جی ٹی ڈیوٹی پر حاضر ہو کر اپنے سپروائزر/شعبہ کے سربراہ کی دستخط شدہ رپورٹ سی پی ایس پی کو بھیجیں ورنہ انکی ٹریننگ ختم سمجھی جائے گی اور انہیں آئندہ پوسٹ گریجوایشن انڈکشن کے لئے خود کو دوبارہ رجسٹرڈ کروانا ہوگا

ڈیوٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر