حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ‘ طاہر اقبال چودھری

  حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ‘ طاہر اقبال ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ہوا ہے وہاڑی کے تاجروں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ تاجر برادری میرے دست بازو ہیں جو افسران تاجروں کو ناجائز تنگ کرتے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انکو ضلع بدر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران اور تحفظ حقوق کرایہ داران کے زیر اہتمام ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران شیخ محمد حسین سلیم، را¶ اسحاق خان،حاجی اسلم مدنی، چوہدری مشتاق گجر،عمران علی قریشی، سید جمیل شاہ، محمد اسلم، چوہدری سعید اختر، گوشی شاہ، حاجی رفیق رانا، طارق سعید، حاجی اللہ دتہ سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا کیونکہ تاجروں نے مجھے ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا ہے تقریب سے صدر ارشاد حسین بھٹی، میاں ساجد آصف، چوہدری سرور، حاجی مختار احمد بھٹی، را¶ خلیل احمد پیر افضل ہاشمی، سید عامر دلاور شاہ، حاجی حنیف،ڈاکٹر عبدالشکور اعوان،اکبرعلی سندھو ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین نے کہا کہ تاجر برادری رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی مشکور ہے کیونکہ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے حالیہ کرایہ داری ایکٹ میں تاجروں سے بھرپور تعاون کیا اب امید کرتے ہیں کہ تاجروں کو مالکانہ حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے

طاہر اقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر