پنجاب بار کی کال پر وکلا ءکی ہڑتال
ملتان (خبر نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کی کال پر ملتان ہائیکورٹ بار نے ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے مکمل طور پر ہڑتال کی گئی اور وکلاءمقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔جس کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
باعث متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جاری کردہ ہڑتال کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کے بعد ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر وکلاءہڑتال کریں گے اور مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ جبکہ ایڈووکیٹس معظم علی اور ملک معراج وجہیہ کے گھر میں گھس کر پولیس کے ناروا سلوک پر بھی وکلاءمذمت کرتے ہیں۔وکلاءنے مطالبہ کیا ہے کہ وکیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمات کی پیروی کو آئے سائیلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سماعت