ڈیرہ : مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کا گھیرا تنگ ‘ جلد گرفتاریوں کا امکان

  ڈیرہ : مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کا گھیرا تنگ ‘ جلد گرفتاریوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میںمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائیگا۔ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکلیں۔سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مقدمات،گرفتاریاں اور بھاری جرمانے کئے جائیں۔ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ضلع میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کی رہنمائی اور سہولیات کا خیال رکھا جائے۔سائلیںکی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائیں۔اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔
گھیرا تنگ