وہاڑی: وکلا کا ڈی پی او‘ پولیس رویہ کیخلاف احتجاج‘ عدالتی بائیکاٹ

  وہاڑی: وکلا کا ڈی پی او‘ پولیس رویہ کیخلاف احتجاج‘ عدالتی بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بارکے وکلاء کے ڈی پی او اور پولیس کے رویہ کے خلاف ہڑتال کی وکلاء نے کام چھوڑ کر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا،سائلین پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق اور محکمہ پولیس کے مبینہ ناروا رویہ اور بدسلوکی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلاء نے ہڑتال کی اس موقع پر وکلاء نے صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری کی قیادت میں احاطہ عدالت کے باہر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاجی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ابھی تک پی ایس او ٹو پرائم منسٹر کے خمار سے باہر نہیں نکلے ہیں وہ بغیر سوچے سمجھے احکامات صادر کر رہے ہیں سابق ڈی پی او نے جتنے بھی کرپٹ ملازمین کو معطل یا ان کا تبادلہ کیا تھا نئے ان میں سے کسی کو کوئی سزا نہیں دی گئی بلکہ ان تمام کرپٹ اہلکاروں کو دوبارہ کرپشن کرنے کیلئے اختیارات دے دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئے روز وکلاء کے گھروں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں پولیس نے آج تک کسی وکیل کے گھر ہونے والی چوری و ڈکیتی کے ملزمان تک گرفتار نہیں کئے اگر باز پرس کی جائے تو بدا خلاقی اور بدتمیزی دیکھنے کو ملتی ہے وکلاء معاشرہ کا معزز طبقہ ہیں ان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے لہذا پولیس اور اس کے تمام افسران اپنا رویہ درست کرلیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا
بائیکاٹ