لینڈریکارڈ اتھارٹی کے سروس سنٹر آفیشلز کی ہڑتال، سائل دربد،حکومت کو کروڑوں کا نقصان
لاہور(اپنے نمائندے سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز بند، سروس سنٹر آفیشلز نے کام چھوڑ کر ہڑتال کئے رکھی، اے ڈی ایل آر اور ایل آر اوز کی اراضی ریکارڈ سنٹرز میں موجودگی بھی سائلین کو کوئی ریلیف نہ دے سکی، صوبے بھر کے عوام کو خواری کا سامنا رہا، انتظامیہ نے مکمل چپ سادھ لی، حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان، روزنامہ ”پاکستان“ کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور ایل آر اوز کی کثیر تعداد اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کے سامنے کھل کر آ گئی اور گزشتہ روز کی جانے والی ہڑتال اور مطالبات کی بھرپور مخالفت کی تاہم سروس سنٹر آفیشل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے باہر انتظامیہ سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھائی دیئے۔ عوام الناس کو فرد انتقال کی کوئی سروسز مہیا نہ کی گئیں۔ عوام الناس کی کثیر تعداد دور دراز سے اراضی ریکارڈ سنٹرز پہنچی اور سروسز کی فراہمی کی بندش دیکھ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ دوسری جانب اراضی ریکارڈ سنٹرز یونین پنجاب کی جانب پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے آگاہی دی گئی ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر قلم چھوڑ ہڑتال اب 11نومبر سے شروع کی جائے گی۔
جبکہ اے ڈی ایل آرز کی مخالف پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہیڈ آفس میں تعینات ایسے تمام آفسر کو فیلڈ میں فوری بھجوایا جائے اور 11نومبر تک ہم انتظامیہ سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپوراحتجاج کرتے ہیں۔