تجاوزات اور مویشیوں کے خلاف آپریشن،32بھینسیں ضبط،4واڑے سیل

تجاوزات اور مویشیوں کے خلاف آپریشن،32بھینسیں ضبط،4واڑے سیل

  



لاہور (جنرل ر پو ر ٹر) کمشنر لاہور / ایڈمنسٹر یٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر تجاوزات اور مویشیوں کے انخلاء کیلئے آپریشن کئے گئے تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش وراوی زون اسکواڈ نے مچھلی منڈی سرکلر روڈ کے علاقہ میں 05دکانیں سیل کر دیں اور 1,50,000روپے جرمانہ عائد کیا۔مجموعی طورپر 32مویشیوں کو متعلقہ زونز کے سٹوروں میں جمع کروا دیا گیا، 34,000ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور 04مویشیوں کے واڑے کو سیل کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے