میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں اصلاحات لاناہونگی،یاسمین راشد
لاہور)جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکم سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایحوکیشن میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔اس موقع پرصدرپی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرشاہدملک، ڈاکٹرتنویر، ڈاکٹراحمدنعیم، ڈاکٹرکامران شیخ، ڈاکٹرعظیم ودیگرعہدیداران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین را شدنے ملاقات کے دوران پی ایم اے کے عہدیداران سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا۔پی ایم اے کے عہدیداران نے وزیرصحت کے سامنے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کی اصلاحات بارے تحفظات پیش کئے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل میں اصلاحات لاکرتعلیمی معیار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔میڈیکل کالجزمیں طلباء وطالبات کوبہترمعیارتعلیم فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔ تمام میڈیکل کالجزمیں طلباء وطالبات کیلئے علم دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔