انسداد پولیو کا آغاز17لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، پولیو مہم میں 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ رکھا گیا۔ڈی سی نے کہا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلے روزاے سی رائیونڈ عدنان بدر، اے سی سٹی فضل ربی چیمہ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی کینٹ عفت خان اور اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور ٹیموں کی کاکردگی کومانیٹر کیا۔
اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال ملتان چونگی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا. (اے سی رائیونڈ نے یو سی 113 کا بھی دورہ کیا اور ٹیموں کی چیکنگ کی۔اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 69،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 99 خان کالونی کا دورہ کیا اورخان کالونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔اے سی کینٹ عفت خان نے عسکری 2،اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے یو سی 19 کا دورہ کیا۔انہوں نے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔