جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان انداز میں منایا جائیگا،مجاہد عبدالرسول
لاہور (سٹی رپورٹر)مذہبی سکا لر سنی تحریک کے رہنما علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبیؓ شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا، آقائے دو جہاں حضرت محمد ؓ کا میلاد منانا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔
اور اس کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، آقائے دو جہاں ؐ کا میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے،غلامان مصطفے ؓ اپنے اپنے علاقوں گھروں مساجد میں محافل قرآن ذکر و اذکار کے انعقاد کو یقینی بنائیں، ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے سنی تحریک مرید کے میں استقبال ربیع الاو ل کے سلسلہ میں منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ سنی تحریک کے کارکنان گھروں مساجد کو صاف ستھرا کرنے سجانے اورباطن و ظاہری طور پر شریعت محمدیؓ کے عین مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنے کیلئے سرگرم عمل ہوجائیں، پاکستان کی سر زمین میلاد منانے والو ں کی ہے دنیا کی کو ئی طاقت ہمیں میلاد منانے سے نہیں رو ک سکتی حکومتی مشینری ہمارے راستے میں روکا ٹ بنے گی تو نتا ئج اچھے نہیں ہو نگے۔