اپوزیشن عوام سے انتخابات کی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے،عابد جعفری

اپوزیشن عوام سے انتخابات کی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے،عابد جعفری

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رہنماء تحریک انصاف سید عابد جعفری نے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ دراصل غلامی مارچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام سے انتخابات میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہے۔ افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔ حکومت آئینی مدت پوری کریں گی، وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ احمقانہ ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری کے اعدادوشمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ والوں کو معاہدہ کی پاسداری کرنا ہوگی۔ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلانے اور امن عامہ کو سبوتاز کرنے والی کسی عوام دشمن کاروائی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔تبدیلی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن غنڈہ گردی سے ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے اسٹیج پر ڈرامہ لگا رکھا ہے شکر ہے الٹی میٹم واپس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سیاست میں گھسیٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے لیے پرعزم ہے، مولانا احتجاج کے بجائے دنیا کے دورے کرکے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے