نہر میں کوڑے کی موجودگی کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کی نہر میں کوڑے اور سیوریج کے پانی کی موجودگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور کی نہر میں پانی خشک ہونے کے بعد محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔
لاہور کینال میں کوڑے ڈھیر سے تعفن پھیل رہا ہے۔جبکہ نہر کے کنارے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔متعدد جگہوں نہر پر لگے لوہے کے پل بھی ٹوٹ کر نہر میں گر چکے ہیں۔نہر میں سیوریج کا پانی اور کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔نہر میں تین سے چار جگہوں پر واسا کے سیوریج والے پائپ سے پانی ڈالا جارہا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور کینال میں فوری بھل صفائی کرائی جائے۔نہر میں کوڑا اور سیوریج کا پانی ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔