لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی میاں میر میں سموگ آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی میاں میر میں سموگ آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے میاں میر میں صفائی و ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقادکیا گیا۔جس کا مقصد شہریوں کو لاہور میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے موجودہ مسئلے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر آگاہی دینا تھا۔ اس حوالے سے میاں میر دربار کے باہر آگاہی کیمپ لگا کر واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آگاہی مہم کی قیادت ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر احمد طحہ نے کی۔آگاہی مہم میں سینئر مینیجر آپریشن ایاز مظہر سمیت دیگر افسران نے کی شرکت کی۔ایل ڈبلیو ایم سی سوشل مو بلائزرز نے راہگیروں، دکانداروں اور عقیدت مندوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور سموگ سے بچاؤکے حوالے سے تلقین کی گئی۔

اور آگاہی پمفلٹس اور ماسک تقسیم کیے۔ اس موقع پر بورڈ ممبر احمد طحٰہ کا کہنا تھا کہ شہری سموگ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں با لخصوص ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ شہر یوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ مت لگائیں بلکہ کوڑا کرکٹ کو ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ صفائی اور سموگ کے معاملات میں عوامی تعاون کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔