اپوزیشن کی ضد ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے،غلام محی الدین دیوان
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ضد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے اور ملک میں حالات تصادم کی طرف جا رہے ہیں،قومی اداروں پر الزام تر شی قابل مذمت ہے، جے یو آئی (ف)کے مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا انتشار کی سیاست سے باز رہیں،بھار ت کے جنگی جنون اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قوم کسی مزید امتحان کی متحمل نہیں ہوسکتی، سیاسی تصادم کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں۔
اس لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے ہی کوئی راستہ نکالا جائے،مولانافضل الرحمان دور بین سے اجتماع کے شرکاء کو نہیں بلکہ ”اقتدار کی کرسی“ کو دیکھنے کی کوشش کررہے تھے جو ان کی پہنچ سے بہت دور ہے۔
غلام محی الدین