18ہزار سے زائد چھاپے، 983گرانفروش گرفتار، 38لاکھ جرمانہ

18ہزار سے زائد چھاپے، 983گرانفروش گرفتار، 38لاکھ جرمانہ

  



 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم اکتوبر سے 4 نومبر کی گراں فروشی کی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 19،187 دکانوں، سٹوروں کو چیک کیا۔3029 گراں فروشی/ منافع خوری کی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور1663 دکانوں کو جرمانے عائد کیے گئے۔38 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔895 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور983 دکانداروں کو حراست میں لیا گیااور383 دکانداروں کو جیل کی سزا دی گئی۔پنجاب حکومت کی قیمت ایپ پر ماہ جون سے 4104 افراد نے شکایات درج کروائیں اورجن میں سے 3887 شکایات پر کاروائی کی جا چکی ہے۔

جرمانہ

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے