گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر273ملین ڈالر لاگت آئیگی،امین اسلم

گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر273ملین ڈالر لاگت آئیگی،امین اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مشیر وزیراعظم برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی اور اس سے جڑے دیگر مسائل کے حل کے لئے ورلڈ بنک کے اشتراک سے 273ملین ڈالر سے گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کے لئے درست سمت میں سفر کا آغاز کر چکے ہیں۔پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور میں 10نئے مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ نئی صنعتوں میں ماحول دوست ٹیکنالوجی بھی متعارف کر وا رہے ہیں۔ متعدد چیلنجز کا سامنا ہے مگر ٹیم ورک سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار ملک امین اسلم نے محکمہ تحفظ ماحول اور ورلڈ بنک کے زیر اہتمام پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت، محمد رضوان، حسنین بہادر دریشک، چیئرمین پی اینڈ ڈی،ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائیریکٹرایلانگو پیچاموٹھو، مینجرلیا سیگارت و دیگر نمائندگان سمیت سیکرٹری تحفظ ماحول، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ودیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان نے کہا ہے کہ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت بننے والے تحفظ ماحول کے ذیلی ادارے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے صنعتکاروں کو تکنیکی معاونت، مشاورت فراہم کریں گے