یو بی ایل کی صدر سیما کامل کو لندن کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری مل گئی

یو بی ایل کی صدر سیما کامل کو لندن کی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری مل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)یو بی ایل کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیما کامل کو کنگسٹن یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ی ڈگری دی گئی ہے۔سیما کامل کو یونیورسٹی میں منعقدہ فیکلٹی آف بزنس اینڈ سوشل سائنسز کی گریجوایشن تقریب میں ڈاکٹر یٹ کی ڈگری دی گئی مس سیما کامل کنگسٹن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے ان کو اعزازی ڈگری کاروباری سرگرمیوں کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے صلے میں دی گئی ہے۔سیماکامل کو اعزازی ڈگری دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کنگسٹن یونیورسٹی پروفیسر سٹیون سپیر نے کہا کہ سیما کامل کا کنگسٹن یونیورسٹی کی اعزاز ی ڈاکٹریٹ کمیونٹی کا حصہ بننا ہمارے لئے بہت فخر اور اعزاز کی بات ہے۔سیماکامل کا کیرئیر اورغیر معمولی کامیابی یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے نے اپنے کلچر میں رہ کرجو کامیابیاں سمیٹی ہیں، وہ متاثر کن ہیں۔
۔

، وہ کاروبارمیں خواتین کیلئے ایک نمونہ ہیں۔سیماکامل بینکنگ کے میدان میں کوئی بڑی جگہوں پر تعینات رہ چکی ہیں اور اس وقت پاکستان میں یو بی ایل کی صدر کے طورپر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔