مرزا مقبول بیگ کی بیوہ کا انتقال
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور کے شعبہ فارسی کے ممتا ز پروفیسر اور مصنف مرحو م مرزا مقبول بیگ بداکھ شانی کی بیوہ قضا ء الہی سے انتقال کر گئیں۔مرحو مہ نے پروفیسر بداکھ شانی کی 1993 میں وفات کے بعد ان کی ذاتی لائبریری جی سی یو کو عطیہ کر دی تھی،جبکہ مرحو مہ نے شعبہ فارسی کے پوزیشن ہو لڈر کیلئے پروفیسر بداکھ شانی کے نام سے گولڈ میڈل کا بھی اجراء کیا تھا۔مر حو مہ کی وفات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور دیگر اسا تذہ نے انکی بیٹی اور اولڈ راوئین پرفیسر کوثرمشہدی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جی سی یو کے ڈین آف لینگوئچز،اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹرسلطان شاہ اور شعبہ فارسی کے صدرپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد نے ان کے جنازہ میں شرکت کی اور پھولو ں کی چادر چڑھائی۔