اکھنڈ بھارت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے،ایوب بیگ

اکھنڈ بھارت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے،ایوب بیگ

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ”اکھنڈ بھارت کا توڑ کیسے؟“کے عنوان سے گزشتہ روز ا یک سیمینار الحمراء ہال نمبر 1۔ 68مال روڈ لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر تنظیم اسلامی کے مرکزی ناظم نشرواشاعت ایوب بیگ مرزا نے اکھنڈ بھارت کے نظریہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اکھنڈ بھارت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان ہے اور پاکستان اکھنڈ بھارت کے مخالف نظریہ یعنی نظریہ پاکستان کی بنیاد پر قائم ہو ا تھا۔ تنظیم اسلامی وسطی پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا توڑ نظریہ ئ پاکستان ہے۔ اسی نظریہ کی بنیاد پر ہندوستان کو تقسیم کر کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔

سینئر راہنما شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اکھنڈ بھارت ہندو توا کا ایک خواب ہے اور اس خواب کا توڑ ایک حقیقت سے ہی ہو سکتا ہے جو کہ اسلام کے عدلِ اجتماعی پر مبنی نظام کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے