جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام عیدمیلادالنبیؐ کامرکزی جلوس آ ج نکالا جائیگا
لاہور (نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام عیدمیلاد النبیؐ کاسالانہ جلوس آج نکالا جائے گا جس کی قیادت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی‘شیخ الحدیث مولانا محبو ب احمدچشتی‘ڈاکٹرسلیمان قادری‘علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی‘مفتی انتخاب احمدنوری کریں گے۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق جلوس کاآغاز صبح11بجے دن ہوگاجو کہ جامعہ نعیمیہ سے گڑھی شاہو‘کوئین میری کالج روڈ‘لاہور پریس کلب‘پولیس لائن سے ہوتاہوا دربار بی بی پاکدامن پر اختتام پذیر ہوگا۔لاہور پریس کلب کے باہرقائدین شرکاء سے خطاب بھی کریں گے جلوس میں مفتی محمد عمران حنفی‘مفتی محمدعارف حسین‘مولانا محب الرسول‘پیر سید زین العابد ین شاہ‘مولانا غلام یاسین نعیمی‘مفتی محمدمدنی‘مفتی قیصر شہزاد نعیمی‘مفتی فیصل ندیم شازلی‘قاری غلام رسول چشتی‘قاری منظور احمد‘قاری امیر قادری‘قاری عبدالمجید‘قاری فیاض احم ودیگر شرکت کریں گے۔
‘قاری رفیق نقشبندی‘قاری اشفاق احمد‘ قاری ذوالفقار علی نعیمی‘قاری غلام محی الدین‘صدر بز م نعیمیہ مولانا سعید احمد نقیبی‘ سیکرٹری مولانا جمال الدین سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ‘طلبہ‘نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران‘کارکنان سمیت عامۃ لناس کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔