گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کل پاکستان دوزبانی تقریری مقابلے کا آغاز
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلس مباحث کے زیر اہتمام 39ویں کل پاکستان علامہ محمد اقبال دو زبانی تقریری مقابلے کا آغاز ہو گیا، جس میں پنجاب یو نیور سٹی،یو ای ٹی لاہور،کینئرڈ کالج،یو نیورسٹی آف کراچی،جامعہ پنجاب،پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور،صادق پبلک سکول بہاولپور، یونیورسٹی آف آزادجموں اینڈ کشمیر اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے نامورتعلیمی اداروں کے بہترین مقررین حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز مقابلے کے ابتدئی مراحل میں مقررین نے اپنی شعلہ بیانی سے حاضرین کے دل جیت لیے۔