سیاستدانوں کی لوٹ مار نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا،جواد احمد

سیاستدانوں کی لوٹ مار نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جوا د احمد کا کہنا ہے سابقہ اور موجودہ حکومت کی لوٹ مار نے ملک کو معاشی مشکلات سے ددچار کیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 2 اارب ڈالر مزید قرضہ لے کر عوام کے سینے پر بوجھ لاد دیا ہے، پاکستان کے مسائل صرف مخلص اور درد دل رکھنے والی قیادت ہی حل کرسکتی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے اسٹیٹ بنک کی مالیاتی رپورٹ کو سچ کردیا ہے اور مہنگائی کی تاز ہ لہر سے ملک کی 99فیصد مزید ذہنی کوفت میں مبتلاا ہوگی ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز ے ملاقات کے دوران کیااس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حالات پر تشویش دن بدن بڑھ رہی ہے۔

اور کشمیری عوام کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

،کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنا کہاں کا انصاف ہے دنیا کا کوئی بھی قانون بنیادی انسانی حقوق معطل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔