منہاج یونیورسٹی طلبہ کو کارآمد شہری بناتی ہے،ڈاکٹر اسلم غوری

منہاج یونیورسٹی طلبہ کو کارآمد شہری بناتی ہے،ڈاکٹر اسلم غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طلبہ و طالبات کو ہمیشہ اپنی منزل کو سامنے رکھتے ہوئے محنت کرنی چاہیے،تقریب سے خطاب
لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن (2019) موسم خزاں میں داخلہ لینے والے طلبہ کے استقبال کے لئے منہاج یونیورسٹی انتظامیہ نے استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری،ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر خرم شہزاد،ڈائریکٹر لائبریریز ظہیر احمد،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، میجر (ر) سلمان جہانگیر، منیجر ایڈمیشن عمیر سلطان ٹیپو،کوارڈینیٹرز سیکرز کلب عمارہ مقصود نے بھی خطاب کیا۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا بنیادی مقصد طلبہ بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے داخلہ لینے والے طلبہ کو اس یونیورسٹی میں انتہائی تجربہ کار،باصلاحیت اور پر عزم اساتذہ اور محققین سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنا زندگی بھر کی جستجو ہے جس کے لئے طلبہ کو ہمیشہ اپنی منزل کو سامنے رکھ کر محنت کرنا ہو گی۔۔ تقریب میں ڈائریکٹر اکیڈمکس خرم شہزادنے بھی خطاب کیا۔