احد خان چیمہ،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 نومبر تک توسیع 

 احد خان چیمہ،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 نومبر تک توسیع 

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اربوں روپے فراڈ میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے ملزم احد خان چیمہ جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے نیب کو ملزم احدخان چیمہ کے خلاف جلدریفرنس دائر کرنے کا حکم دیاہے جبکہ فوادحسن فواد کی جانب سے بریت کی درخواست پر وکلاء کوبحث کے لئے طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان کی عدالت میں پہلے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق ڈی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل فراڈ کیس میں احد خان چیمہ، ندیم ضیاء کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا فراڈ کیا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4