ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کا بخشی خانے کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

 ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کا بخشی خانے کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر اور سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ عابد قادری نے سیشن کورٹ کے بخشی خانے کا دورہ کیا، فاضل جج نے بخشی خانے میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اوربخشی خانے میں قیدیوں کو دیا جانے والا پانی بھی دیکھا اورجیلوں سے آئے قیدیوں سے بات چیت بھی کی،فاضل جج نے صفائی کے ناقص انتظامات پر بخشی خانہ انچارج کی سرزنش کی،اس موقع پر حراستی ملزموں نے شکائتوں کے انبار لگادیئے،ان کا کہناتھا کہ ہمیں پینے کے لئے صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جاتا،صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ہمیں مختلف بیماریاں لگ رہی ہیں، اگر ہم ان سے شکایات کریں تو ہمیں عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا جس پر فاضل جج نے فوری طور پر حراستی ملزموں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔