پنجاب بار کونسل کی اپیل لپر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال

  پنجاب بار کونسل کی اپیل لپر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال

  



 لاہور(نامہ نگار)دیپالپور میں وکیل کے قتل پرپنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کی،وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے،10بجے کے بعد وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، ہزاروں مقدمات التواء کا شکارہوئے،دور دراز سے آنیوالے سائلین کو بھی شدید مشکلات رہیں، ججزنے مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دیں۔ پنجاب بار کونسل نے دیپال پور میں امجد وٹو کو قتل کرنے کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔وکلاء نے امجد وٹو ایڈووکٹ کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4