7ماڈل کورٹس نے اکتوبر کے مہینے میں 683مقدمات نمٹا دیئے

7ماڈل کورٹس نے اکتوبر کے مہینے میں 683مقدمات نمٹا دیئے

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ سول کورٹ اور دونوں کچہریوں میں بنائی گیں 7ماڈل کورٹس نے اکتوبر کے مہینے میں 683 مقدمات کے فیصلے کئے، سیشن کو رٹ میں قائم ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن نے منشیات کے 107اور قتل کے 9 فیصلے،ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید نے منشیات کے 103اور قتل کے 11 فیصلے،ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن نے منشیات کے 19 اور قتل کے دو فیصلے،ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی خان نے سول سول کورٹ کی 82 جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمداسلم  نے 37اپیلوں کے فیصلے کئے ہیں،کچہریوں میں سول جج ظفر فرید ہاشمی نے 178جبکہ بشریٰ انور نے 135مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں،اس سلسے میں سیشن جج لاہور کوماڈل کورٹ کی رپورٹ بھی بھجو ا دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4