راناثنااللہ کیخلاف منشیات کیس کی یومیہ سماعت کیلئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی درخواست بغیر کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی 

راناثنااللہ کیخلاف منشیات کیس کی یومیہ سماعت کیلئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ(ن) کے رہنماراناثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل نہ کرنے کے خلاف دائراینٹی نارکوٹیکس فورس کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی رخصت کے باعث بغیر کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔یہ درخواست اے این ایف کے لیگل ڈائریکٹر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو راناثناء اللہ کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دی،ٹرائل عدالت نے اے این ایف کی درخواست کسی قانونی جواز کے بغیرمسترد کردی،روزانہ کی بنیاد پرسماعت نہ ہونے سے کیس التواء کا شکار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4