تیز گام ایکسپریس حادثہ کی عدالتی تحقیقات اور شیخ رشید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

تیز گام ایکسپریس حادثہ کی عدالتی تحقیقات اور شیخ رشید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے ...

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیرریلوے شیخ رشید کو ان کے عہدہ سے ہٹانے اور عدالتی کمیشن سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔یہ درخواست مقامی وکیل میاں آصف نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارکا موقف ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید حادثات کی روک تھام میں بہتری لانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4