پولیس کانسٹیبل کا بخشی خانے کے باہر پیشی پر آنیوالے ملزم پر تشدد
لاہور(نامہ نگار)قتل کیس کے ملزم رانا شعیب مختار کومبینہ طور پرپولیس کانسٹیبل محمدآصف نے بخشی خانے کے باہر تشدد کا نشانہ بناڈالاجس کے باعث ملزم کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، ملزم کو ماڈل کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیاتوملزم نے مذکورہ بالا واقعہ سنایا جس پرعدالت نے ملزم کافوری میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔