تمام تھانوں کے پینڈنگ چالان جلد ازجلذ عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے تمام تھانوں کے پینڈنگ چالان جلد ازجلذ عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کردی،یہ ہدایات فاضل جج نے انچارج پراسیکیوشن محمد آصف رانا اور متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسروں کے کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں جاری کیں،اجلاس میں تمام تھانوں کے پینڈنگ چالان جلد ازجلذ عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی،تمام ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن کو ہدایات کی گئیں کہ بروقت ایف آئی آر درست جرم کے ساتھ درج کریں،چالان متعلقہ تفتیشی آفیسر کے علاوہ کوئی اور پیش نہ کرے،تمام ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران سے ہر ہفتے اجلاس کیا جائے گا۔
اور ان کوقانونی تفتیش کے متعلق لیکچر دیا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ رپورٹ آنے کے بعد سائن اور مہر لازمی لگائیں، رپورٹ اور چالان پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے دستخط بھی لازمی کرائے جائیں،اجلاس میں سرکاری پراسیکیوٹر محمد عرفان سمیت دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔