شاہدرہ،نماز جنازہ پڑھ کر آنیوالا نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

شاہدرہ،نماز جنازہ پڑھ کر آنیوالا نوجوان ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل ڈالا،حادثے میں اسکے ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھ کر واپس رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہری پور ہزارہ کا رہائشی 25 سالہ شاہد رہ ٹاؤ ن روڈ پر واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشتہ روز اس کے دوست کی والدہ کا انتقال ہوگیا جس میں شرکت کے لیے وہ اپنے تین دوستوں کے ہمراہ شاہدرہ ٹاؤن گیا ہوا تھا، واپسی پر ان کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے شاہد ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے اور قانونی کارروائی کے لئے ورثا کا انتظار کر رہی ہے۔علاوہ ازیں  فتح گڑھ ہربنس پورہ اوباش نوجوان اقبال محسن کمسن بچی مناہل سے بداخلاقی کی کوشش پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محلہ امین پارک فتح گڑھ کے محمد سلطان کا کہنا ہے کہ اس کی 12 سالہ بچی مناہل اپنے چھوٹے بھائیوں کیساتھ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسکے بیٹے احمد نے گھر آ بتایا کہ انکل مناہل کو لے کر خالی پلاٹ میں بیٹھے ہیں وہ اہل علاقہ کے ہمراہ پلاٹ میں گیا کہ اوراقبال محسن کو بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے پکڑ لیا۔