سی ٹی او لیاقت علی ملک نے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ٹریفک آگاہی لیکچر

سی ٹی او لیاقت علی ملک نے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ...

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ٹریفک آگاہی لیکچر دیا،اس موقعہ پر مدرسہ کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ہر کام سختی سے نہیں کیا جا نا چاہیے،یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں،اسلام ہمیں حقوق العباد کا درس دیتا ہے۔

ہمیں سڑکوں پر دوسروں کی حق تلفی نہیں کر نی چاہیے،ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ٹریفک پولیس کے افسران کو شہریوں سے محبت، خلوص اورعاجزی سے پیش آنے کی تربیت و تلقین کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ طلبا وقت کی قدر کریں،اساتذہ کرام کا ادب اور والدین کے فرمانبردار بنیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثات جنم لیتے ہیں لہٰذا ان قوانین کی پابندی کریں۔،سی ٹی او نے علماء کرام سے خصوصی اپیل کی کہ اپنے خطابوں میں ٹریفک قوانین اور ان کی پاسداری کا شعور لازمی اجاگر کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4