جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر،ڈی آئی جی آپریشنز

جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر،ڈی آئی جی آپریشنز

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے شہیدسب انسپکٹر محمد بلال کی9ویں اور شہید سب انسپکٹر شاہد پرویز کی30ویں برسی کے موقع پر شہداء کی بہادری اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اشفاق خان نے کہا کہ راہ حق میں اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان لاہور پولیس کا فخر ہیں۔

شہداء پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ فرض کی راہ میں شہادت پانے والے جانثاروں سے بھری ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء پولیس کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ شہیدسب انسپکٹر محمد بلال وقت شہادت تھانہ راوی روڈ اور شہیدسب انسپکٹر شاہد پرویزٹریفک سیکٹر نشتر میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔شہید سب انسپکٹر محمد بلال2010؁ء میں اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے تھانہ اسلام پورہ میں ریڈ کے دوران مجرمان کی فائرنگ سے آپ زخمی ہوئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج ہی کے دن جام شہادت نوش کیا جبکہ شہید سب انسپکٹر شاہد پرویز نے1989؁ء میں آج ہی کے دن فیروز پور روڈنشتر پارک کے قریب موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولی لگنے سے آپ موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔شہیدسب انسپکٹرمحمد بلال کوٹ عبدالماک اورشہید سب انسپکٹر شاہد پرویزنشیمن پارک مسجد روڈ ضلع شیخوپورہ کے رہائشی تھے۔ دونوں شہدائے پولیس کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4