گڑھی شاہو ریلوے پھاٹک اور چوبرجی چوک میں 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا،پو لیس نے دو نوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کروادیا۔بتا یا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقہ ریلو ئے پھا ٹک کے قریب سے 35سالہ شخص جبکہ چو بر جی چوک کے فٹ پا تھ سے 28 سالہ شخص کی نعش ملی۔ پو لیس کے مطا بق اصل حقایق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کے ملنے کے بعد سا منے آ ئیں گے۔