ریٹائر ہونیوالے پولیس ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریٹائر ہونے والے پولیس ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں اگست سے اکتوبر2019 کے درمیان ریٹائر ہونے والے 66 افسروں اور جوانوں کو پرتپاک انداز میں الوداع کیا گیا۔ لاہور پولیس میں ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں اجتماعی تقریب کی نئی روایت کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ماہ ریٹائر ہونے والوں کے لئے مشترکہ الوادعی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) ملک لیاقت، ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ایس پی ہیڈ کوارٹرز کرار حسین شاہ اور دیگر اعلی افسر بھی موجود تھے۔ الوداعی تقریب میں سربراہ لاہور پولیس نے ریٹائرڈ ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے شیلڈز بھی دیں۔