شوبز عام شعبہ نہیں‘کامیابی کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے،حمیرا

شوبز عام شعبہ نہیں‘کامیابی کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے،حمیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمیرانے کہا ہے کہ میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے۔جلد میرے نئے پراجیکٹس کا آغاز ہوگا میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔حمیرانے کہا کہ شوبز کا شعبہ کوئی عام شعبہ نہیں یہاں بھی انسان کو کامیاب ہونے کیلئے بہت زیادہ محنت کر نا پڑتی ہے اور خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اس لئے میں نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ خود کوبد لا ہے اور اب کوئی بھی کام کر نے سے پہلے سو بار سوچتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حمیرانے کہا کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے24گھنٹے کام کر نے کی ضرورت ہے حکومت اگر کچھ فنڈز انڈسڑی کو بھی دیدیں تو دنوں میں انڈسڑی کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب پاکستانی فلم انڈسڑی کے موجود ہ حالات کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

مزید :

کلچر -