ریڈیو پاکستان لاہور میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی کاانعقاد

  ریڈیو پاکستان لاہور میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیٹوریم میں صوبائی مقابلہ نعت خوانی منعقد ہو ا جس کی نظامت صفدر علی محسن اور نویرہ فاطمہ نے کی جبکہ معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی،موسیقار مجاہد حسین اور شاعر منعفت عباس رضوی نے بطور ججز فرائض سرانجام دیئے۔ صوبائی مقابلہ نعت خوانی میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے 15 سال سے کم عمر بچے، بچیوں اور15 سال 25 سال تک کے مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ اس محفل کو سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کی زیرنگرانی پروڈکشن ٹیم ڈپٹی کنٹر ولر پروگرامز شاہد امین پروگرام مینیجر خولہ ارشد اور سینئر پروڈیوسرز سید شاہ رخ فخر اور حافظ نوید اسلم نے پروڈیوس کیا ۔نعت خوانی کی اس محفل میں آئے ثناء خوان رسولؐی بڑی تعداد نے اپنے فن سے چار چاند لگادیئے، ججز کے فیصلے کے مطابق 15سال سے کم عمر بچیوں کے مقابلے فیصل آباد کی لائبہ رفیق اول،لاہور کی ربیہ شفیق دوئم جبکہ راولپنڈی کی ارسہ مسعود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی کیٹگری میں فیصل آباد کے ثاقب محی الدین اول،راولپنڈی کے شہریار دوئم اور لاہور کے عبید اشعر سوئم رہے جبکہ 15سال سے زائد عمر خواتین کے مقابلوں میں راولپنڈی کی علینا طارق اول،لاہور کی عائشہ اکبر دوئم اور بہاولپور سے آئیں نوشابہ صدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور مرد حضرات کے مقابلے میں سرگودھا کے محمد یاسر اول،قصور کے علی نواز دوئم اور راولپنڈی کے عبدالمعید فریدی سوئم رہے۔ محفل کے اختتام پر مقابلے میں جیتنے والے نعت خوانوں میں سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

مزید :

کلچر -