تھاپ کانفرنس اختتام پذیر، آخری روز طلبا کی میوزیکل اور تھیٹر پرفارمنس

تھاپ کانفرنس اختتام پذیر، آخری روز طلبا کی میوزیکل اور تھیٹر پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹرسٹ فار ہسٹری، آرٹ اینڈ آرٹیٹیکچر(تھاپ) کے پلیٹ فارم سے یکم نومبر سے شروع ہونے والی دسویں سالانہ تھاپ کانفرنس گزشتہ شب گلبرگ میں اختتام پذیر ہوگئی۔ آخری روز ہونے والے دو سیشنز کی صدارت پروفیسر مشتاق صوفی اور پروفیسر سید فیصل سجادنے کی جبکہ نامور محققین نے منتخب کردہ دلچسپ موضوعات پر اپنے ریسرچ پیپرز پیش کئے۔ میزبان پروفیسر ساجدہ وندل نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ کانفرنس کا اختتام انسٹیٹیو ٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے طلباء کی شاندار پرفارمنس پر ہوا۔ آئی اے سی کوئیر سوسائٹی کے طلبا نے میوزیکل پرفارمنس میں ثقافتی گیت پیش کرکے شر کاء کی داد سمیٹی جبکہ اے آئی سی تھیٹر سوسائٹی کے طلبا نے بھی فکر انگیز پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ آخری روز چئیر پرسن سارک چیمبرزویمن انٹرپرنیور کونسل شائستہ پرویز ملک نے گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کرکے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرتمام شرکاء کو مبارک باددی۔ پروفیسر پرویز وندل نے اپنے خطاب میں تھاپ کے آئندہ پراجیکٹس اور پروگرامز کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

مزید : کلچر