”پرواز ہے جنون“ کے بعد حسیب حسن کا نئی فلم بنانے کا اعلان

”پرواز ہے جنون“ کے بعد حسیب حسن کا نئی فلم بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم”پرواز ہے جنون“ کے ہدایت کار حسیب حسن نے نئی فلم کرنے کا عندیہ دے دیا۔حسیب حسن نے اپنے حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ وہ فلم”پرواز ہے جنون“ کی شاندار کامیابی کے بعد اب ایک اور فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، فلم کی مرکزی کاسٹ کے لیے مختلف اداکاروں سے رابطے جاری ہے جبکہ فلم کی عکس بندی آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہمدان پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کی عکس بندی زیادہ تر پاکستان میں پانی کے اندر کی جائے گی، حسیب حسن ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جو نومبر کے آخر میں پاکستان آئیں گے۔

مزید :

کلچر -