الحمراء میں ”فن رنگ“ جیتنے والے نوجوان مصوروں میں انعامات تقسیم

الحمراء میں ”فن رنگ“ جیتنے والے نوجوان مصوروں میں انعامات تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہاہے کہ پاکستانی مصور اپنے کام میں پراعتماد،یقین اور آگہی کے اوصاف سے مالا مال ہے،ہمارا نوجوان اپنے گردوبیش کے موضوعات کو کینوس پر منتقل کررہاہے،یہ فن ہمارے رویوں کے بیان کاذریعہ ہے،مقابلہ مصوری کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی نشوونما کی فضاء کوپروان چڑھاناہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقابلہ مصوری ”فن رنگ“ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان مصوروں کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد پیش کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء کا پلیٹ فارم آرٹسٹوں اور ناظرین کو آرٹ کی دنیا سے روبدو کرنے کا ذریعہ ہے،مقابلہ مصوروی میں نوجوانوں کاکام ہمارے رویوں کا ترجمان ہے،یہ فن ہمیں اپنے سماج کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتاہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے مزید کہا کہ الحمراء فنون لطیفہ کے 14شعبوں میں درس وتدریس کے فرائض سرانجام دے رہا ہے،یہاں باقاعدہ آرٹ،تھیٹر،ڈرائنگ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جن سے سینکڑوں نوجوان فیض یاب ہوئے ہیں۔مقابلہ مصوروی ”فن رنگ“ میں پنجاب بھر کے 100سے زائدسکولز کے بچوں نے شرکت کی اور اس میں 300فن پارے آویزاں کئے گئے۔جن کو بخوبی دیکھا گیا اور اول پوزیشن عائشہ طاہر نے حاصل کی،علی حامد دوسری جبکہ تیسری پوزیشن عبداللہ رہے جن کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد دی گئی۔”فن رنگ“ کے اعلی عہدیدان محمد علی ظفر،عدیل عابد،مریم علی نے بچوں کے اس مقابلہ مصوروی کے انعقاد کے حوالے سے اعلی ماحول اور سہولیات فراہم کرنے پر الحمراء آرٹس کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔
ہتے ہوئے اسکاشکریہ ادا کیا۔

مزید :

کلچر -