محنت کے بغیر کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں،نیلم منیرخان

محنت کے بغیر کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں،نیلم منیرخان

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا کہ شوبز میں شہرت اور کامیابی ایک خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔نیلم منیر خان نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر