پاکستانی فلمساز ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں،انعام خان

پاکستانی فلمساز ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں،انعام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکار انعام خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، بہت سی فلمیں ایسی آئی ہیں جن سے پاک سنیما کی شان بڑھی ہے،پاکستانی فلمساز اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیو نکہ وہی فلمیں زیادہ مقبولیت پاتی ہیں جوتہذیب کی حد میں ہوں اور معاشرے پر بْرا اثربھی نہ ڈالیں۔انعام خان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے، خاص طور پر ہمارے اداکاروں اور گلوکاروں کا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی فلمیں صرف اس لئے بھی ہٹ ہو جاتی ہیں کہ ان کے اداکار اپنی کارکردگی اور گلوکار اپنی آواز سے ان میں جان ڈال دیتے ہیں،ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلمیں بھارت یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یا مقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے اور سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -