حج و عمرہ سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس کا اجلاس،پرائیویٹ حج سکیم کی پالیسی 3سے 5سال کیلئے بنانے کی تجویز

حج و عمرہ سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس کا اجلاس،پرائیویٹ حج سکیم کی پالیسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج و عمرہ سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس نے سرکاری حج سکیم کیساتھ پرائیویٹ حج سکیم کی پالیسی 3 سے 5 سال کیلئے بنانے کی تجویز دے دی،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر سے بھی 0.5فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے، 2011ء سے50افراد کے کوٹہ کیساتھ کامیابی سے آپریشن مکمل کرنیوالوں کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار حج و عمرہ سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس لاہور کے کنوینئر جاوید اختر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کنوینئر جعفر شیخ، حاجی مقبول احمد،چودھری افضل،شاہد محمود انور،ارشد علی،خرم ثقلین،شیخ اختر محمود،میڈم ارم شاہین،شہزاد قاسمی نے شرکت کی،شاہد رفیق،علیم جاوید چودھری،میاں عبد الجبار انجم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔
جاوید اختر

مزید :

علاقائی -