ہوپ انتخابات،ایک دوسرے پر فنڈز کھانے کا الزام لگانے والے شیر و شکر ہو گئے:خالد محمود بھٹی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ایک دوسرے پر فنڈز کھانے کا الزام لگانے والے حساب تو نہ دے سکے البتہ شیرو شکر ہونے نے بہت سے سوالات اٹھا دئیے ہیں،ان خیالات کا اظہار ہوپ پنجاب میں ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار ہم خیال گروپ کے قائد خالد محمود بھٹی نے تحریری منشور جاری کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہاکچن کیبنٹ کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں،ہم خیال گروپ سب کا ہم خیال ہو گا، 2011ء سے50افراد کے کوٹہ کیساتھ کامیاب حج آپریشن کروانیوالوں کا کوٹہ بڑھاؤں گا،میں کامیاب ہو کر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھاؤں گاتمام شعبہ جات کی کمیٹیاں میرٹ پر بناؤں گا،حج آرگنائزر کے وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا،جنوبی پنجاب کے ساتھیوں کو اب تک نظر انداز کیا گیا اب ان کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتفاق رائے کروں گا،12نومبر کو سلیکشن کی بجائے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
خالد محمود بھٹی