ہوپ بلوچستان ایگزیکٹو کونسل کی 4خالی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ بلوچستان کے ایگزیکٹو کونسل کی 4خالی نشستوں پر امیدواران کا بلا مقابلہ انتخاب ہو گیا،حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کے صوبہ بلوچستان زون کے انتخابات برائے2019-20ء مکمل ہو گئے ہیں اس میں صوبائی ایگزیکٹو کی چار خالی نشستوں کے لیے جمال ترکئی،عبد الطیف کاکڑ،دلاور خان خلجی اور قاسم خان کو بلا مقابلہ چن لیا گیا ہے،نو منتخب اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے عازمین حج کو ہر طرح کی سہولیات سے مستفید کرنے کی کوشش کریں گے،حاجیوں کے چیدہ پچیدہ مسائل جیسے سعودی وزارت الحج اور ہوپ کے درمیان امور سے نمٹنے کا مناسب طریقہ کار،فلائٹس کی بر وقت دستیابی،رہائش،رجسٹریشن اور حاجیوں کے علاج معالجے سے متعلق تمام مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ آسانی سے حج کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
کامیاب