شمالی وزیرستان اور جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے،2اہلکار جاں بحق، 2زخمی

شمالی وزیرستان اور جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے،2اہلکار جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان اور جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے، دو اہلکار جاں بحق دو زخمی ہو گئے شمالی وزیرستان میں دو مختلف علاقوں میں  سیکیورٹی فورسز پر بم حملوں کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی اور دو زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی انصار مہدی اور سپاہی شفقت شاہ شامل ہیں جبکہ حولدار شید مرتضی اور سپاہی ساجد زخمی ہو گئے ہیں۔پہلا واقعہ میرعلی سب ڈویژن علاقے شرق خیل میں پیش آیا جہاں  سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو  اسی طرح دوسرا واقعہ تحصیل دتہ خیل علاقے منظر خیل میں پیش آیا جہاں ایک اھلکار زخمی ہوا  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے ادھر جانی خیل میں کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن فیض اللہ پرریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے حملہ کیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں۔
 دھماکے

مزید :

علاقائی -